جمعیت علمائے اسلام کا مفتی عبدالشکور کی شہادت پر تین روزہ سوگ کااعلان

689
جمعیت علمائے اسلام کا مفتی عبدالشکور کی شہادت پر تین روزہ سوگ کااعلان

مظفرآباد:جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر نے وزیرمذہبی امور کشمیر مفتی عبدالشکور کی ٹریفک حادثے میں المناک شہادت پر آزادکشمیر میں تین روزہ سوگ کااعلان کردیا۔

مرکزی سرپرست اعلیٰ مولاناقاری عبدالمالک توحیدی،امیر مولاناسعید یوسف خان،سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی،سینئر نائب امیرمولانا مفتی محمودالحسن شاہ مسعودی اورڈویژنل سیکرٹری جنرل مولاناقاری عبدالماجد توحیدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مولانا کی ٹریفک کے المناک شہادت دینی حلقوں بالخصوص اور اہل پاکستان کیلئے بالعموم ایک بہت بڑانقصان ہے اور سانحہ عظیم ہے جنہوں نے بطور مذہبی امور اوقاف وحج جو کردار ادا کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی پہلی بار حج سکیم میں کرپشن کاخاتمہ کر کے انہوں نے اپنے آپ کوصاف وشفاف وزیر کے طور پر اپنے آپ کو پیش کیا۔

اللہ تعالیٰ ان کی یہ خدمت قبول فرمائے۔علمائے کرام نے کہا کہ اسلام آباد مین ان کی گاڑی کو جس بھونڈے انداز میں ہٹ کیا اس پرہم صرف نظر نہیں کرسکتے بلکے حکومت کو اس پرفوری طور پرخفیہ ایجنسیوں کے ذریعے تحقیقات کروانی چاہیے۔

یہ واقعہ منظم سازش کے ذریعے تو انہیں ہوا اور یہ قتل کی سازش تو انہیں کیونکہ مولانا ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے خصوصا تحفظ ناموس رسالت وتحفظ ناموس صحابہ واہلبیت کے حوالے سے مولانا نے جو کردار ادا کی اس کی مثال نہیں ملتی بطور وفاقی وزیرانہوں نے تمام گستاخان کو کھلے عام چیلنج کیا اور ان کاراستہ روکنے کاعلان کیا جس کے بعد وہ د شمنان دین کی نظروں میں تھے جس کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ مولانا تمام دینی حلقوں میں وہ مقبول تھے جنہوں نے تحفظ ناموس رسالت وتحفظ ناموس صحابہ واہلبیت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام توانائیاں صرف کیں۔

گزشتہ سال اور ا مسال حجاج کرام کی جس بہترین انداز میں حجاج کرام کی خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی۔امسال جب حکومت نے فیصلہ کیا کہ صرف ڈالر جمع کروانے والوں کو ہی قرعہ اندازی میں شامل کیاجائے گا تو مفتی عبدالشکور اس میں رکاوٹ بنے اورڈالر کی شرط ختم کے ساتھ ساتھ قرعہ اندازی کاخاتمہ کیا تاریخ میں پہلی بار تمام درخواست گزار عارمین حج کوحج بیت اللہ کاموقع دیا۔ اور حجاج کرام کی اس بات پر بھی دعائیں لیں۔

گزشتہ سال بھی فی حجاج کرام کو ستر ہزار سے زائد واپس دلوانے کے ساتھ انہیں فائیوسٹار ہوٹل کے برابر سفری اور رہائشی سہولیات فراہم کی اور پیدل تمام کیمپوں میں جاکرخود حجاج کرام سے معلومات لیتے اور جائزہ لیتے کسی کو کوئی تکلیف تو نہیں  جس پرسعودی حکومت نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہ صدق وصفا کے پیکر اور درویش صفت مفتی عبدالشکور نہ ساری زندگی  سادگی میں گزاری اور اپنے موٹرسائیکل پرسفر کرنے کو ترجیح  دیتے۔سرکاری گن مین اور ڈرائیور کو شام کے اوقات میں گھر بھیج دیتے تاکہ وہ اپنے بیوی اور بچوں کوٹائم دیں۔

گزشتہ رات بھی وہ افطار کے بعد پارلیمنٹ لارجررزکی طرف  جارہے تھے تو خودگاڑی ڈرائیور کی مگر ایک ڈالے نے اس طرح ہٹ کیا اور ان کی فورا شہادت ہوئی جو انتہائی المناک اور قربناک واقعہ ہے۔

جس کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ مولانا کی عظیم دینی اور ملی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم کے پسماندگان اور جملہ لواحقین سمیت قائد مولانافضل الرحمان سمیت پوری قیادت سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔

علمائے کرام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور ان کے درجات میں بلندیاں عطافرمائے اور پسماندگان کوصبر جمیل عطافرمائے۔