افغانستان سے آئے ہوئے لوگوں سے  ملک میں دہشت گردی بڑھی،  خواجہ آصف

339
grouping

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغانستان سے جن لوگوں کو واپس لایاگیا اس سے پاکستان میں دہشتگردی بڑھی، ان میں سے کچھ لوگ زمان پارک میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں، دہشتگردوں کو باہر سے لاکر ملک میں بسایا گیا، انہیں لانے اور بسانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ  قومی اسمبلی میں جمعہ کو ایک آن کیمرہ سیشن میں ارکان کو ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ارکان نے افغانیوں کو پرامن علاقوں میں بسانے اور امن و امان کی صورتحال پر درست تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ابھی تک لوگ افغانستان سے آ رہے ہیں، ان کیمرہ اجلاس میں ان امور پر کھل کر بات ہو گی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے کون حساب دے گا؟

خواجہ آصف نے کہا کہ ڈرامے، شغل لگا کر ایک شخص کہہ رہا ہے مجھے جان کا خطرہ ہے، جان کا اتنا خوف ہے تو اتنے پنگے مت لو، آرام سے گھر بیٹھو، دہشتگردوں کو باہر سے لاکر ملک میں بسایا گیا، انہیں لانے اور بسانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، ان لوگوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جنگ مشرف نے شروع کی، ابھی بھی لوگ افغانستان سے آرہے ہیں۔