ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

310

اسلام آ باد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی قرض بڑھ رہا ہے ہماری معیشت آہستہ آہستہ سکڑ رہی ہے، پاکستان اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے،ہم اقتدار میں آئے تو ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، قرض لینے کے بجائے اصلاحات کے ذریعے معیشت بہتر بنائیں گے۔

فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لئے معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں، ایسا طریقہ اپنانا چاہتے ہیں جس سے ہم بیرونی قرض ادا کریں اور ہماری معیشت بھی متاثر نہ ہو۔

ان کا کہناتھا کہ اگر معیشت کمزور ہوئی تو ہم بیرونی قرضے واپس کرنے کے اہل نہیں رہیں گے، ڈالرزمیں لیا گیا قرضہ ڈالرز میں ہی واپس کرنا پڑتاہے،اگر ڈالرز میں زرمبادلہ نہیں بڑھتا تو پھر آپ اپنے قرضوں کی ادائیگی کیسے کریں گے؟