انتخابی اصلاحات کیلیے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو طلب

170

اسلام آباد: صدر کا انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل کرنے سے متعلق قانون سازی کا عمل شروع ہوگیا۔

انتخابی اصلاحات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کوطلب کر لیا گیا۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 14 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کو لکھے خطوط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کی استدعا کی تھی۔