ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے 2 ماہ تک پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی

296
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے 2 ماہ تک پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ: ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر نے کیمیکل، دھات کی تیز تار سے پتنگ بازی سے انسانی جانوں اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظر ضلع کوہاٹ کے حدود میں پتنگ سازی، فروخت اور پتنگ بازی پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت 5 اپریل 2023 سے عرصہ 2ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی۔ 

یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی. اس حکم کی خلاف ورزی دفعہ 188 ضابطہ تعزیرات پاکستان کے تحت قابل سزا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کریں اور اس دوران پتنگ بازی سے گریز کریں۔

حکم کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔