آصف زرداری نے پنجاب کا انتخابی محاذ اپنی بہن فریال تالپور کے حوالے کردیا

359
آصف زرداری نے پنجاب کا انتخابی محاذ اپنی بہن فریال تالپور کے حوالے کردیا

لاہور:سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب کا انتخابی محاذ اپنی بہن فریال تالپور کے حوالے کردیا۔فریال تالپور نے پنجاب میں مسلسل دوسرے روز انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے نام فریال تالپور فائنل کریں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بہتر انتخابی کارکردگی فریال تالپور کی پنجاب میں آمد کی وجہ بنی۔