پاک فوج  وطن عزیز کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف

553

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہےکہ پاک فوج پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے ان کا استقبال کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے جمعرات کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔

 آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلہ برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا، آرمی چیف نے جوانوں کو مستعد رہنے اور لگن اور خلوص کے ساتھ فرائض کی ادائیگی پر زور دیا۔