پنجاب میں تمام نشستوں پرامیدوارکھڑے کرینگے، پیپلز پارٹی

1015
contest

لاہور: پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں پھر شروع کردی ہیں، اورصوبے میں تمام نشستوں پرامیدوارکھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی زیرصدارت پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس ہوا، جس میں راجہ پرویزاشرف،نئیر بخاری،قمر کائرہ،حسن مرتضی،رانا فاروق،ندیم چن،اسلم گل،فیصل میراورجوادرانا نے شرکت کی۔ اجلا س میںلاہورسٹی ڈویژن اورساہیوال ڈویژن میں پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد پنجاب میں تمام نشستوں پرامیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا گیا۔

فریال تالپور کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہرحلقے میں امیدوار دے گی،پیپلزپارٹی کسی الائنس کا حصہ نہیں ، اوراپنے نشان پرالیکشن لڑلے گی،الیکشن جب بھی ہوں ہم نے پارٹی کو تیاررکھنا ہے۔

دوسری جانب لاہوراورساہیوال سے پارٹی امیدواروں کی لسٹ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کوبھیج دی گئی ہیں، جس کے بعد لاہورکے بعض حلقوں میں ٹکٹ کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں کشمکش شروع ہوگئی ہے۔