اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش، بیان ریکارڈ

502
technocrat

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد عمر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے سامنے پیش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں پر درج مقدمات کی تفتیش کے معاملے میں اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔پولیس حکام کے مطابق اسد عمر کے سوا پی ٹی آئی کا کوئی اور رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر رہنما خود پیش نہیں ہوئے لیکن ان کے وکلا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ فواد چوہدری، حماد اظہر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے وکلا کے بیانات جے آئی ٹی نہیں لے سکی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے وکلا کو اپنے موکل کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی استدعا کی ہے۔پولیس کے مطابق جے آئی ٹی نے تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو گزشتہ روز طلب کیا تھا، جے آئی ٹی زمان پارک کے باہر توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے کے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔