حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

327

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی10روپے کی کمی کی گئی، اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10روپے کی کمی کی گئی۔ان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں کم کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔