مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے ناانصافی، مظالم کیخلاف آوازبلند کی، مولانا عبدالحق ہاشمی

621

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے ناانصافی مظالم کیخلاف آوازبلند کی ہے، مقتدرقوتوں نے بلوچستان کے عوام کاسکون چھین لیا ہے بلوچستان کو سونا کا چڑیا بنادیا گیا، بلوچستان میں قتل وغارت گری ،ناانصافی ،عدالتی ،سیاسی ،انتظامی ناانصافی میں وفاق کیساتھ صوبائی حکومت اور اسٹبلشمنٹ برابرکے شریک ہیں۔ 

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ  مقتدرطبقے نے بلوچستان کو منافع بخش کاروبار بنادیا ۔منتخب نمائندوں کا کردار بھی ٹھیک نہیں مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے ناانصافی مظالم کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے آوازبلند کیا جس کوعوامی پزیرائی بھی حاصل مگر بلوچستان سے صرف کمانے والے ناراض اور جھوٹے مقدمات بناکر تین ماہ سے قید کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  3اپریل کا APCمسائل کے حل ،مقتدرقوتوں کے مظالم ناانصافی ختم کرنے اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وساتھیوں کی رہائی کی راہ ہموارکریگی۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ بلوچستان کی پارٹیوں ،منتخب نمائندوں کو عوام سے مخلص ہونا ہوگا تاکہ اجتماعی مسائل حل ،پریشانی ،مظالم انصافی میں کمی آسکیں بلوچستان کے جگر گوشے قید میں ہے مگر قوم کے نام پر سیاست کرنے والے جب اقتدارمیں ہوتے ہیں تو خاموش جب اقتدارسے باہر آجاتے ہیں تو پھر مظلوم عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہوتے ہیں ۔