شہریوں کو رہزنوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے،رہنماجماعت اسلامی

450
their rights

 کراچی:جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی کے مایہ ناز ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل میں گھواڑ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومت کی جانب سے امن امان کے تمام دعووں کی نفی ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ  علمائے کرام اہم شہریوں کے قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹارگٹ کلرز کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں اور شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔

 انہوں نے  مزید کہا کہ علم اور روشنی کے پیامبر معروف آئی سرجن ڈاکٹر بیربل کا قتل سندھ حکومت، پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کراچی تا کشمور سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  اغوا برائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافے سے عام شہری شدید عدم تحفظ کا شکار جبکہ پہلے ہی بدترین معاشی حالات کے بعد کاروبار ٹھپ ہوچکا ،عوام امن امان کے نام پر اربوروپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن حکومت شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی اور بے حسی کا نشان بن چکی، لوگوں کی جان، مال کا تحفظ نہ کرنے والے حکمرانوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔