مقتدرقوتیں اہل بلوچستان کیساتھ رویہ تبدیل کریں، جماعت اسلامی

1668
attitude

کوئٹہ: نائب امراء جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان، زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ مقتدرقوتوں نے بلوچستان کو کالونی بناکر کمانے کا آلہ اور سونے کی چڑیا بنادیا ہے، مقتدرقوتیں اہل بلوچستان کے ساتھ رویہ تبدیل کریں۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جائز قومی اجتماعی حقوق جمہوری طریقے مانگنے پر 3ماہ سے قید میں رکھا گیا ہے جمہوری حقوق مانگنے والوں سے یہ ظالمانہ ناانصافی پرمبنی رویہ ہے تو بزورطاقت تشددسے حقوق مانگنے والوں کیساتھ مقتدرقوتوں کاکیا حال ہوگا/

ان کا کہنا تھا کہ مقتدرقوتیں اہل بلوچستان کیساتھ رویہ تبدیل کریں اس سے ظلم وجبر ناانصافی، احسا س محرومی ،تعصب پھیلے گاجو کسی کی مفاد میں نہیں جماعت اسلامی کی3اپریل کوئٹہ اے پی سی بلوچستان کے عوام کے اجتماعی حقیقی مسائل کواجاگروحل ،سب کوجمہوری حقوق مانگنے،مظالم کے خلاف متحدکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو 3اپریل آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دینے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مقتدرقوتوں ،وفاق وصوبائی حکومتوں کی غفلت کوتاہی نااہلی کی وجہ سے اہل بلوچستان جائز آئینی حقوق سے بھی محروم ہیں ۔بلوچستان میں سازش کے تحت ایسے حالات پیداکیے جارہے ہیں کہ ہر طرف تعصب نفرت پروان چڑے۔اپنوں وغیروں ،مقتدرقوتوں کے مظالم وجبراور انصافی کے خلاف جماعت اسلامی نے سب کو متحد کرنے کی جدوجہد شروع کی ہے تاکہ بلوچستان کو ان کے جائز حقوق مل سکیں ساحل پر ٹرالرمافیاز،بارڈر،چیک پوسٹوںپرسیکورٹی کے نام پر لوٹ مار،وفاق وصوبائی حکومتوں کے آپس کی بدعنوانی بدعہدی ،نااہلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مظالم پر کب تک خاموش رہیں گے۔