ملکر محنت کرنے سے پاکستان ٹیک آف کرے گا، اسحاق ڈار

471
criticize

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کیلئے بہت محنت کررہے ہیں،ہم سب ملکرمحنت کریں گے اورپاکستان ٹیک آف کرے گا۔

اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2013 میں میکرو اکنامک غیرمستحکم ملک تھا،اس وقت 6 سے7 ماہ میں ڈیفالٹ کی باتیں ہورہی تھیں۔2013 سے2017 کے دوران پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن گیاتھا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ن لیگ کے سابقہ دورمیں ملک تیزی سے ترقی کررہاتھا، پاکستان جی ٹونٹی ممالک کی فہرست میں شامل ہونے جارہا تھاجبکہ پی ٹی آئی دورمیں معیشت کی24ویں سے47ویں نمبرپرتنزلی ہوئی،اب اِن باتوں کو پیچھے چھوڑکرآگے بڑھنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ن لیگ کے گزشتہ دورمیں مہنگائی کی شرح2فیصد تھی،ملک پروان چڑھ رہاتھاپتہ نہیں کس کی نظرلگ گئی، ایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے پابندیوں کی دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو کہیں زیادہ مسائل ہوتے،ایٹمی دھما کہ نہ کرنے کے بدلے5ارب ڈالرکی پیشکش ہوئی،نوازشریف کاایٹمی دھماکیکرنیکافیصلہ سنہری حروف میں لکھاجائیگا۔پاکستان کی گراوٹ ہورہی تھی،ہم نے روک دیا۔