بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، خوف وہراس پھیل گیا

1448
Earthquake

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع زلزلے سے لرز گئے ،خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے کئی علاقے جمعہ کی شب کو زلزلے سے لرز گئے۔ زلزلے کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور زیر زمین گہرائی سے متعلق تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔