پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  مندی ،ایک ارب سے زائد سرمایہ ڈوب گیا

439
stock market

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروباری اتار چرھا ؤکے بعد مندی کا رجحان رہا ،مارکیٹ40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کے بعد واپس39800پوائنٹس کی پست سطح تک گر گئی ۔مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1ارب سے زائد روپے ڈوب گئے ۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اور ایک موقع پرانڈیکس125پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت شروع کردی جس کی وجہ سے تیزی کی جانب گامزن مارکیٹ تقریبا80پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوگئی تاہم کاروبار کے اختتام پر مندی31پوائنٹس تک رہ گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40005پوائنٹس تک گیا تاہم فروخت کے دبا کے سبب مارکیٹ نیچے کی جانب چلی گئی ۔