شکیب الحسن ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر بن گئے

505

ڈھاکہ:بنگلادیش کے سٹار آل رانڈر شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

شکیب الحسن ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر بن گئے،انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20میں 5وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹی 20انٹرنیشنلز میں 136وکٹیں مکمل کیں۔

شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے،شکیب الحسن نے 2006میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20میں ڈیبیو کیا اور تب سے اب تک وہ 114میچز میں ریکارڈ 136وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 122.33کے سٹرائیک ریٹ سے 2ہزار 339رنز بنائے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شکیب الحسن کا شمار دنیا کے بہترین آل رائونڈرز میں ہوتا ہے۔