نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد

460

کراچی:پاکستان کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے سرفراز احمد نے کہاہے کہ بابراعظم کپتانی کرکے ہی سیکھیں گے، وہ بتدریج بہتری کی جانب جارہے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بابراعظم کپتانی سیکھ رہے ہیں، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور غلطی کرکے ہی سیکھتے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ میں نہیں چاہتا جیسا میرے ساتھ ہوا بابراعظم یا کسی اور کیساتھ ہو! لیکن ٹیم اور کپتان بننے میں وقت درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  میرا بابر کو مشورہ ہے کہ پلئیرز کے ساتھ روابط بڑھائیں اور پرفارمنس پر توجہ دیں۔

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ مجھے نہیں لگتا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے یہ میرا آخری سیزن تھا۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز درمیان سب سے زیادہ دوستی دیکھی تاہم موجودہ دور میں کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے تعلقات ایسے نہیں رہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں اس لیے بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیئے۔وکٹ کیپر بلے باز نے کرکٹ میں اپنا استاد معین خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وکٹ کیپر بننے کا شوق تھا، انہیں ہی دیکھ دیکھ کر بڑا ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ بھی ہیں تو سیکھتا رہتا ہوں۔