صوبہ پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ

1023
wage

لاہور: پنجاب میں مزدور کی اجرت میں اضافہ کر دیا گیا۔ کم از کم اجرت بورڈ پنجاب نے مزدور کی اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ کر دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، سیکرٹری کم از کم اجرت بورڈ پنجاب نے نئی اجرت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مزدور کو کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، سیکرٹری لیبر کے زیرصدارت کم از کم اجرت بورڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مزدور کو کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ دی جائے گی، کم از کم ماہانہ اجرت کے ڈرافٹ کے حکم نامہ کو سرکاری گزٹ میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔