پشاور: آٹے کی قیمت میں 500 روپے تک اضافہ

737

پشاور: رمضان المبارک کی ابتدا ہی میں پشاور میں آٹا مہنگا ہوگیا، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہر میں سپرفائن 20 کلو آٹے کی قیمت 3300 روپے جب کہ مکس آٹے کی قیمت  3200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 500 روپے تک کے اضافے نے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔

پشاور میں ایک کلو آٹے کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رمضان المبارک سے ایک روز قبل تک 20 کلو آٹے کی قیمت 2700 روپے تھی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی ہمیشہ کی طرح ضلعی انتظامیہ غائب اور لمبی تان کر سو چکی ہے جب کہ شہریوں کی ذہنی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔