پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا عہدہ تخلیق کردیا

369

  لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کو ملازمت دینے کیلئے کنسلٹنٹ ٹیم ڈائریکٹر کرکٹ کا نیا عہدہ تخلیق کردیاوہ نئے عہدے کے ساتھ کوچنگ پینل کے سربراہ ہوں گے جب کہ پی سی بی نے ان کی تقرری کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

مکی آرتھر سیریز کے آغاز سے قبل مختصر دورہ کرکے کوچنگ پینل کو بریفنگ دیں گے اور انگلش سیزن کے اختتام پر وہ ستمبر میں ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

انگلش سیزن ختم ہونے کے بعد مکی آرتھر فل ٹائم پاکستان کرکٹ کا حصہ ہوں گے۔