پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

263
File photo

کراچی: پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی ایئرڈیفنس یونٹس نے رات کے اندھیرے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کونشانہ بنایا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ترجمان کے مطابق  میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔