سستا پٹرول اسکیم، مجھے نہیں لگتا یہ کامیاب ہو گی، مفتاح اسماعیل

354
petrol

لاہور: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سستا پٹرول اسکیم مجھے بہت پیچیدہ لگ رہی ہے، مجھے نہیں لگ رہا سستا پٹرول اسکیم کامیاب ہو گی۔

نجی ٹی وی پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدوں کو توڑنے کی وجہ سے اعتماد کا فقدان ہے، پاکستان چین کا بھی مقروض ہے، مغربی ممالک سمجھتے ہیں اگر قرض دیں گے تو پاکستان کہیں چین کو نہ دے دے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاہے کہ امریکا اور چین کی جیوپولیٹیکل بھی شامل ہے، پاکستان نے 3 اعشاریہ 1 بلین ڈالر اپریل سے لیکر جون تک دنیا کو واپس کرنے ہیں، پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، سعودی عرب، چین، مغربی ممالک کو بھی مزید انگیج کرنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ آئی ایم ایف چاہتا ہے اگلے مالی سال بجٹ کی تفصیلات بتائی جائیں، عالمی طاقتوں کو لگ رہا ہے کوئی اور پارٹی اقتدار میں آنے والی ہے، یہ صورتحال بھی ہے، آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کی شرح سود کی پالیسی سے مطمئن ہے۔