میامی اوپن ٹینس:سورانا کرسٹیا نے آرینا سبالینکا کوشکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

397

فلوریڈا:خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اورعالمی نمبر دو آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست دے کر میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ 

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آرینا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف اپ سیٹ کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ ایک گھنٹہ اور 27منٹ تک جاری رہا۔

سیمی فائنل کوالیفائی کرنے والی رومانیہ کی سورانا کرسٹیا خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا جو عالمی نمبر دو ہیں سے 72 درجے نیچے ہیں،رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کی میامی اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچنا  ان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی  ہے۔