ججز کی تقسیم سے ملک مزید بحران سے دوچار ہو سکتا ہے، محمد حسین محنتی

306
their rights

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ بروقت اور صاف و شفاف انتخابات آئینی ضرورت ہیں، حکمران اتحاد کا انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ  ججز کی تقسیم سے ملک مزید بحران سے دوچار ہو سکتا ہے۔ملک اس وقت جن سیاسی و معاشی صورتحال سے دوچار ہے اس کا واحد حل بھی انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  90 دن میں انتخابات کرانا دستوری و آئینی ضرورت ہے تاہم جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ وسائل کی بچت و قومی مفاد کی خاطر صوبائی و قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ اور ایک ہی دن میں کرائے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتقامی اور تم رہو گے یا ہم رہیں گے کی سیاست جمہوریت کی نفی اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، تم چو،ر ڈاکو اور لاڈلے و سلیکڈٹ کی لڑائے میں ملک مزید مسائل کے دلدل میں دھنستا جارہا ہے اور عوام رل گئے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہاکہ  مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے، اس لیے حالات کا تقاضہ اور اب ضرورت اس امر کی ہے تمام سیاسی قیادت کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل کے حل کے لیے سر جوڑ کر ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔