واردات کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والا ڈاکو پکڑا گیا

453

کراچی : پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں کو جان سے مارنے والے ڈاکو کو پکڑ لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جو واردات کے دوران شہریوں کو مارنے سے بھی گریز نہیں کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالوحید نے 26 مارچ کو دورانِ ڈکیتی مسعود علی شاہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ ملزم سے برآمد کیا جانے والا اسلحہ وہی ہے، جس سے قتل کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے آلہ قتل فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش سچل تھانے کی حدود میں قتل کے علاوہ دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزم نے 6 فروری کو اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر حسن شہزاد نامی شخص کو قتل کیا تھا ۔ ملزم قتل کرنے کے بعد سے روپوش تھا۔ پولیس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔