عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا

362

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھتے ہی  مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت کی سطح 1971 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار روپے پر آ گئی۔

مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 3 سو 26 روپے ہوگئی۔