عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا

559
expensive

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1967 ڈالر کی سطح پر  آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300روپے اور 1973 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 207900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 178241 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔