سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ ، جماعت اسلامی کا احتجاج

435

کراچی:کورنگی لانڈھی میں افطار اور سحری کے دوران مسلسل تین روز سے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کی عوام شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں اور اکثر خاندان بغیر سحری کے روزہ رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

کورنگی نمبر تین ،ساڑھے تین،ایل ایریا ،ایف ایریا،کورنگی نمبر ڈھائی ،کورنگی نمبر دو ،کورنگی ڈیڑھ،لال این ،سی ایریا،غوث پاک روڈ،جے ایریا،35بی ،کے یریا،لانڈھی نمبر چھ ،آئی ایریا،چراغ ہوٹل ،بابر مارکیٹ،36بی ،اللہ والا ٹائون ودیگر علاقے شدید متاثر ہیں۔

مشتعل افراد احتجا ج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔جس پر نومنتخب یوسی چیئرمین عبدالحفیظ نے بڑی مشکل سے لوگوں کو مطمئن کیا اور رامن رہنے کی تلقین کی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کی ۔

جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکریٹری عبدالحفیظ نے رمضان المبارک کے مہینے میں خاص سحری اورافطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیدنگ کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پورا شہر گیس کی لوڈشیدنگ پر سراپا احتجاج بنا ہوا ہے ۔کسی بھی علاقے میں گیس نہیں آرہی ہے ۔بازار اور ہوٹلوں میں بھی گیس نہ آنے کے باعث لوگ بغیر سحری کے روزہ رکھنے ر مجبور ہیں۔حکومت فوری طور ر نوٹس لیں اور سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔