لاہور: 10 دن میں 17 وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار

548

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں 10 دن کے دوران 17 وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 10 دن میں 17 وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان صبح مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں، رات کو مل کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے ہیں۔ ملزمان ذکی، اسد، غلام مرتضٰی سے چوری شدہ نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل، پستول برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ہیئر، فیکٹری ایریا اور نشتر کالونی میں 17 مقدمات درج ہیں۔