سعودی عرب نے الیکٹرانک قرآن پاک جاری کردیا

687

ریاض:ای مصحف (قرآن)مملکت سعودی عرب کی جانب سے ایک طویل انتظار کے بعد جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ الیکٹرانک مصحف (ای-مصحف قرآن کریم)تیارکیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے قرآن پاک کو بڑی محنت سے تیار کروایا ہے۔

پورا قرآن پاک تفسیر کیساتھ دستیاب ہے اوراسے ایک ٹچ اسکرین کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جدید قرآن پاک میں بائیں سے دائیں اسکرین کو چھونے سے صفحات پلٹ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں آواز،تلاوت، ترجمہ اورتشریح شامل ہے۔