انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

346

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میںکمی رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر26پیسہ کمی سے 283.92روپے کی سطح سے گھٹ کر283.66روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 286.50روپے کی سطح پر مستحکم رہی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 309روپے سے بڑھ کر311روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پانڈ کی قیمت فروخت 352روپے پر مستحکم رہی۔