پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

393

کراچی: پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر پاکستان کسٹمز کی ایک کارروائی کے دوران امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

 ترجمان عرفان علی کے مطابق ترکش ایئرلائن کے ذریعے امریکا کے لیے روانہ ہونے والے مسافر سے 23 ہزار 550 امریکی ڈالرز برآمدہوئے۔

ترجمان کے مطابق فی مسافر 5000 ڈالر بیرون ملک لے جانے کی حد مقرر ہے جب کہ بیرون ملک جانے والا مسافر 66لاکھ مالیت کی مقررہ حد سے کئی گنا زائد ڈالر ساتھ لے جا رہا تھا، مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔