اسلام آباد:سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے 10 سال کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت مل جائے گی، ملک پولرائزیشن کا شکار ہے، عدلیہ میں بھی تقسیم پیدا ہو رہی ہے، موجودہ صورتحال میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
چوہدری سرور نے کہاکہ ، بدقسمتی سے جو سیاست میں گالیاں نہ دے وہ جماعت میں نہیں رہ سکتا، سیاسی جماعتوں میں گالم گلوچ کے کلچر کا سدباب ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 5 سال میں پاکستان میں 300 ارب ڈالر آئے، اس کے باوجود ہم دو ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کے آگے مجبور ہیں، رئیل اسٹیٹ شعبہ پاکستان کا تمام قرضہ اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔