مراکش: غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو قید کی سزا

791

رباط:غیر ملکی شہریت کی حامل امیر بھکارن کو عدالت نے فراڈ کے الزام میں قید کی سزا سنا دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جس بھکارن کو عدالت نے سزا سنائی ہے اسے مراکش کے شہر اکادیر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار کی جانے والی بھکارن سے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ نہ صرف بے پناہ دولت و قیمتی جائیدادوں کی مالک ہے، بینک اکاؤنٹ ہولڈر بھی ہے بلکہ مراکش کے علاوہ سوئزر لینڈ کی شہریت کی بھی حامل ہے۔

دو سال قبل بھی مراکش میں ایک بھکارن کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بھیک مانگنے کے بعد اپنی لگژری گاڑی میں جا کر بیٹھی اور پرانے و پھٹے پرانے کپڑے تبدیل کر کے انتہائی مہنگے کپڑوں میں ملبوس ہو کر وہاں سے چلی گئی تھی۔

اس صورتحال پر مراکش کے ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد الہنودی نے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مراکش میں بھیک مانگنے کا رجحان پریشان کن ہو گیا ہے جہاں زیادہ تر بھکاری بھیک مانگنے کو ایک منافع بخش اور آرام دہ پیشے کے طور پر اپناتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ بھیک مانگنے کا اب طریقہ بدل گیا ہے، بھکاریوں نے لوگوں پر نہ صرف دبا ڈالنا شروع کردیا ہے بلکہ بعض اوقات یہ سلسلہ اشتعال انگیزی تک پہنچ جاتا ہے، قانون سازی بھکاریوں کی بھیڑ کو روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہورہی ہے۔