سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نیورو کلینک اینڈ فالج کیئر کو فل لائسینس کا اجراء کردیا

479

نیورو کلینک اینڈ فالج کیئر  کے ڈائریکٹر میڈیکل سروسز اور معروف نیورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک نے اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نیورو کلینک اینڈ فالج کیئر کو لائسینس کے اجراء کے بعد  نیورو کلینک اینڈ فالج کیئر کو سندھ کے پہلے سرٹیفائیڈ اور لائسینس یافتہ کلینک ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوروکلینک اینڈ فالج کیئر کثیر الشعبہ کلینک ہے جہاں دماغ و اعصابی بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ

بحالی اعصاب(ری ہیبلیٹیشن) کی سہولیات بھی موجود ہیں اور مستند و ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہمیں سرٹیفائیڈ کلینک کی سند دی گئی ہے۔

ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دماغی و اعصابی امراض بڑھ رہے ہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑھتی ہوئی بیماری کے ساتھ علاج و معالجے کی سہولیات بڑھائی جائیں اور مستند کلینکس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کو بھی چاہیے کہ وہ شہر میں اتائیوں کے خلاف اپنا گھیرے تنگ کرے اور ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ شہریوں کو اچھا اور معیاری علاج کی سہولیات میسر آسکیں۔