پاکستان کا ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکلنا بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم

327
reduce

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے پاکستان کا نکلنا اہم کامیابی ہے ۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کوہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا اہم کامیابی ہے۔ اس سے ملک میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہائی رسک فہرست سے نکلنے سے افراد اور اداروں کوسہولیات میسر ہوں گی  جب کہ پاکستان میں کاروبار کو فروغ ملے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے مالی ذرائع کے خلاف پاکستان کے عزم کی عکاسی ہورہی ہے ۔۔