براعظم افریقہ  میں ہیضے کی وبا میں تیزی سے اضافہ

428

نیو یارک:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف)نے براعظم افریقہ  میں ہیضے کی وبا  کے تیزی سیپھیلنے  سے خبردار کیا ہے۔

یونیسف کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ براعظم میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے  اور صورتحال خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا  خاص طور پر مشرقی اور جنوبی افریقی ممالک میں پھیلی ہوئی ہے اوراس سے مزیدپھیلنے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے،اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برونڈی، ایتھوپیا، کینیا، ملاوی، موزمبیق، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور تنزانیہ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہیضے کی وبا غربت اور تنازعات کے ساتھ ساتھ سیلاب اور سمندری طوفان جیسے موسمی حالات کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہے۔