کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

327

کراچی: شہر قائد کو بجلی کی تقسیم کے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی 1.62 روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سماعت کل جمعرات کے روز ہوگی۔

کے الیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)کی درخواستوں پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کل جمعرات کے روز  سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

کراچی کے علاوہ باقی ملک کے لیے بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا میں درخواستیں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئیں، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔