جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات

513
appointed

پشاور: جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گی، جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون قائمقام چیف جسٹس ہونگی۔ 30 مارچ کو چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس روح الامین ایک دن کے لئے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق31 مارچ کو جسٹس روح الامین کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گی۔جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون قائمقام چیف جسٹس ہوں گی۔ صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس روح الامین کی ایک دن اور جسٹس مسرت ہلالی کو مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائمقام چیف جسٹس تعینات کردیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن جب تک مستقل چیف جسٹس کی تقرری نہیں کرتا اس وقت تک جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیںگی۔

یاد رہےجسٹس مسرت ہلالی 2013 کو پشاورہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات ہوئیں اور پھر 2014 میں ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔