اسرائیل جس راہ پر نکلا ہے اس پر زیادہ دیر نہیں چل سکتا، بائیڈن

602
نیو یارک: امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن خطاب کررہے ہیں

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل جس راہ پر چل نکلا ہے اس پر زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھاکہ مجھے امید ہے کہ وہ اس عدالتی اصلاحات کے متنازعہ منصوبے سے باز آ جائیں گے۔

اس بیان کے بعد رات گئے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں نیتن یاہو نے بائیڈن پر جوابی حملہ کیا۔نیتن یاہو نے اپنے پیغام کے آغاز میں کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان یہ اتحاد اٹوٹ ہے اور ہمارے درمیان کبھی کبھار ہونے والے اختلافات پر ہمیشہ قابو پا لیا جاتا ہے۔

اس بیانیہ کہ نیتن یاہو جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی حکومت کے تینوں شعبوں (مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ)کے درمیان مناسب توازن بحال کر کے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔