امریکی جنگی طیارہ بردار بحری بیڑا بوسان میں لنگر انداز ہوگیا

253

 بوسان:امریکی جنگی طیارہ بردار بحری بیڑا ‘یو ایس ایس نیمٹز’ جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان میں لنگر انداز ہوگیا۔

امریکی بحری جہاز نے جنوبی کوریا کے ساتھ جاری جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیا، جنوبی کوریا میں 6سال بعد جنگی طیارہ بردار بحری جہاز امریکی اتحادیوں کے ساتھ 70سال مکمل ہونے پر جنوبی کوریا میں لنگر انداز ہوا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق امریکی بحری بیڑے نے بین الاقوامی پانیوں میں جاری فوجی مشقوں میں حصہ لیا، اس عمل کا مقصد امریکا کا اپنے اتحادیوں کو خطے میں موجود خطرات سے نپٹنے کیلئے مدد فراہم کرنا تھا۔