اے ٹی سی عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

375

گوجرانوالہ:انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی ) نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر نے کا حکم دے دیا۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔