ملک کی تباہی جوڈیشری نے کی ہے، رانا تنویر حسین

518
Judiciary

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی تو جوڈیشری نے کی، یہ تو چاہتے ہیں کہ پاکستان ڈی ریل ہو جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا نازک ترین موڑ ہے، عدالت میں سسلین مافیا کے الفاظ استعمال کیے گئے، یہ کرپشن کی باتیں کرتے ہیں نچلی عدالتوں میں جا کر کرپشن دیکھیں۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے کرداروں کا تعین کرنا ہو گا، پاناما کیس میں اقامہ نکال کر ملک کو نقصان پہنچایا گیا، اب دوبارہ چیف جسٹس نے سوموٹو لے لیا ہے، ووٹ آج نہیں تو 3 ماہ بعد پڑ جائیں گے، ساری دنیا کو پتا ہے ملکی حالات ایسے نہیں کہ الیکشن میں جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے ریمارکس دیکھ رہے ہیں کہہ رہے ہیں تنخواہوں سے کٹوتی کر لیں، الیکشن ایسے نہیں ہوتے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتے ہیں، پیسے نہیں، سکیورٹی نہیں پھر الیکشن کیسے ہوں گے؟