بارش کا نیا سسٹم: محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

600
First rain

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بدھ 29 سے30 مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہوائوں کا سلسلہ  بلوچستان میں داخل ہوگیاہے، اس سسٹم کے اثرات ملک کے دیگرحصوں کی طرح کراچی میں بھی ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 29 اور30مارچ کو کراچی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جیکب آباد،قمبرشہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، دادو،جامشورو،سکھر،خیرپور،گھوٹکی،کشمور،سانگھڑ،تھرپارکر، بدین اورٹھٹھہ میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی اور اولے بھی پڑیں گے۔