مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے منصوبے ناکام ہوگئے،شاہ محمود قریشی

359

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے منصوبے ناکام ہوگئے،تحریک انصاف کا ووٹ جہانگیر ترین کو نہیں جائیگا، عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،ججز کے فیصلے بولتے ہیں جب وہ خود بولتے ہیں تو دلائل ٹھوس نہیں رہتے، ججز کو اپنی رائے اور نوٹس پبلک نہیں کرنے چاہیے تھے ۔

ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے دو ججز کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے منصوبے ناکام ہوگئے، تحریک انصاف کا ووٹ جہانگیر ترین کو نہیں جائیگا، عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو اپنی رائے اور نوٹس پبلک نہیں کرنے چاہیے تھے اس سے ادارے کی کوئی بھلائی نہیں ہوئی اس سے اجتناب کیا جاتا تو بہتر ہوتا،انہوں نے کہا کہ ججز کے فیصلے بولتے ہیں جب وہ خود بولتے ہیں تو دلائل ٹھوس نہیں رہتے۔