مساجد بحالی پروگرام:سعودی عرب میں13سو سال  پرانی مسجد کی تعمیر نو کا کام جاری

405

ریاض:سعودی عرب میں سرکاری سطح پر پرانی مساجد اور تاریخی مقامات کی بحالی کے پروگرام کے تحت الباحہ گونری کی تاریخی مسجد الصفا کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔

سعودی میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق مسجد الصفا 13سو سال پرانی ایک تاریخی مسجد ہے،یہ مسجد الباحہ گورنری میں قدیم طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور اس کا شمار مملکت کی قدیم ترین مساجد میں ہوتا ہے،مسجد الصفا کی بحالی کا پروگرام شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مملکت میں مساجد کی بحالی کا حصہ ہے، جدید انداز میں مرمت کے ساتھ ساتھ مسجد کی پرانی ہئیت بھی برقرار رکھی گئی ہے تاکہ اس کے تاریخی فن تعمیر کو بھی زندہ رکھا جا سکے۔

مسجد کی بحالی کے عمل کے دوران اسے سابقہ حالت میں برقرار رکھا گیا ہے،بلجرشی کے علاقے میں واقعے مسجد الصفا کی گنجائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

مرمت سے قبل اور 78مربع میٹر ہے اور بحالی سے پہلے اور بعد میں اس کی گنجائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کے پرانے ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے دیواروں کی مرمت کی گئی ہے۔ 

1350سال قبل تعمیر کی گئی مسجد تمام اطراف سے عمارتوں میں گھری ہوئی ہے،الصفا مسجد شہزادہ محمد بن سلمان کے دوسرے مرحلے میں تاریخی مساجد کو تیار کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے، جس میں مملکت کے تمام 13خطوں میں 30مساجد، ریاض کے علاقے میں 6 مساجد، مکہ المکرمہ کے علاقے میں 5مساجد شامل ہیں۔

مدینہ کے علاقے میں 4مساجد، عسیر کے علاقے میں 3مساجد، مشرقی علاقے میں دو مساجد، الجوف اور جازان میں ایک اور شمالی سرحدی علاقے، تبوک، الباحہ میں ایک میں ایک مسجد کی بحالی شامل ہے۔