منی لانڈرگ کیس: داماد شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع

464

لاہور: منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی گئی ۔احتساب عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر سپلیمنٹری رپورٹ طلب کر لی، نیب کے تفتیشی افسر نے سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کےلیے مہلت طلب کر لی۔ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔