مسجد حرام: روزہ داروں میں سحر و افطار کے کھانے کی تقسیم

420
Distribution

ریاض:سعودی عرب میں حرمین کے امور کی انتظامیہ نے المسجد الحرام میں سحری اور افطاری کے دستر خوانوں پر آنے والے زائرین اور معتمرین کے درمیان کھانے کے پیکٹ تقسیم کا اہتمام کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے آمد سے حاصل کرنے تک اور اپنے معتمرین کی خدمت ہمارے لیے باعث فخر کے نعرے کے تحت دنیا بھر سے آنے والے روزہ داروں میں خشک کھانا تقسیم کرنا شروع کر رکھا ہے۔ یہ پروگرام رضاکارانہ اقدام کے ایک حصے کے طور پر انجام دیا جارہا ہے۔

عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے انڈر سیکرٹری خالد بن فہد الشلوی نے بتایا کہ اس پروگرام میں ایجنسی برائے سماجی، رضاکارانہ و انسانی خدمت حصہ لیتی ہے اور سعودی حکمرانوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔

شیخ داکٹر عبد الرحمان السدیس کی مسلسل نگرانی اور ہدایات کے تحت حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کے لیے کام کرنے والے قومی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔