رانا ثناء وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے،عمران خان

444
mafia

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بزدل آدمی ہے، قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔یہ بات انہوں نے صدر سی پی این ای کاظم خان سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےکہی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کہا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، سازش کے باقی 2 کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے بھی تینوں کا اہم کردار ہے، رانا ثناء اللہ ایک بزدل آدمی ہے، قتل کی دھمکیوں اور ارادہ قتل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ رانا ثناء اللہ وزیرداخلہ نہیں بلکہ دہشتگرد مافیا کا رکن ہے، رانا ثناء اللہ کا کردار عابد شیر علی کے والد سے پوچھ لیں۔